میاں محمد عالم مختارِ حق
تاریخِ پیدائش: ٤/ مارچ ۱۹۳۱ء
تاریخِ وفات: ٦ / مارچ ۲۰۱٤ء


تعارف:
علامہ محمدعالم مختار حق ، جو 4 مارچ 1931ء کو اس گلزار ہست و بود میں تشریف آور ہوئے۔ خاندانی نام محمد عالم رکھا گیا ۔ مشہور مورخ پیر غلام دستگیر نامی نے آپ کا نام مختار حق تجویز فرمایا اور یوں آپ علمی، ادبی و مذہبی حلقوں میں محمد عالم مختار حق کے نام سے مشہور ہوئے ۔ میٹرک کا امتحان امتیازی حیثیت سے پاس کرنے کے بعد آپ نے ملازمت اختیار کر لی اور ملازمت کے دوران ہی میں ایف اے کا امتحان بھی پاس کر لیا ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد آپ اپنا سارا وقت تصنیف و تالیف میں گزار نے لگے۔
ابتدائی تعلیم اپنے والد مولانا الحاج محمد حسین بن کرم الہی بن حسن محمد بن برہان الدین سے حاصل کی۔ میٹرک پاس کیا تو چودھری جلال الدین اکبر ہیڈ ماسٹر کی صحبت میسر آئی، جو فارسی اردو کے شاعر ، ادیب اور صوفی کامل تھے ( جلال الدین صاحب اکبر کو سلیمان ندوی پنجاب کا حسrرت موہانی کہہ کر یاد فرماتے ) علمی ذوق اور فارسی ادب سے لگاؤ پیدا ہوا۔ فاضل فارسی کیا۔ علمی کتابوں کا مطالعہ آپ کا محجوب مشغلہ ہے۔ اچھی کتاب دیکھتے تو نہ صرف پڑھتے ، بلکہ اپنے کتب خانہ میں محفوظ کر لیتے ۔ یہ ذوق کتب بینی تھا کہ آپ لاہور کے مشہور مورخ مولانا غلام رسول مہر کے کتب خانہ تک پہنچے نادر کتابوں کو دیکھا تو مولا نا صبر کے رفیق مجلس اور معاون قلم بن گئے اور عمر بھر ان کے علمی اخیر سے اپنے ذوق علم کی تسکین کرتے رہے۔ مولانا مہر کو آپ کی محنت ، کتاب فہمی اور ذوق مطالعہ پرانا تھا۔ سعد نادر کتابیں اپنے دستخطوں سے عطا کیں۔ سیکڑوں ادبی خطوط آپ کے نام لکھے ، جو آپ کا سرمایہ حیات ہیں۔ آپ نے آج تک 12 ہزار نادر کتا بیں ذاتی کتب خانہ میں جمع کیں۔
آپ کی اولین تصنیف " نقوش جمیل ہے، جو آپ نے اپنے والد گرامی کے حالات پر قلمبند کی ۔ دیگر تصانیف میں نذر شمس، گنجینہ مہر ( خطوط مولا نا غلام رسول مہر) مشفق نامے ( خطوط مشفق خواجہ ) ، مجالس علما، اُردو میں اربعینات ، نگارشات ڈاکٹر محمد حمید اللہ (تین جلد ) ، نادر رسائل میلا د النبی ( دو جلد ) شامل ہیں ۔ آپ نے اپنی زندگی کی 83 بہاریں دیکھنے کے بعد 6 مارچ 2014ء کو وصال فرمایا
تصانیف:
- نقوش جمیل ۱۹۵۹ء ( حالات والد مکرم الحاج میاں محمد حسین مرحوم )
- خطبات یوم رضا ۱۹۸۱ء
- گنجینہ مہر ( خطوط مولا نا غلام رسول مہر) ( دو جلد ) ۲۰۰۸ء
- نگارشات ڈاکٹر محمد حمید اللہ (تین جلد )
- نگارشات فاروقی
- د سته گل
- مکتوبات ( ڈاکٹر مختار الدین احمد بنام پیرزاده اقبال احمد فاروقی)
- مکتوبات ( پیرزاده اقبال احمد فاروقی بنام ڈاکٹر مختار الدین احمد )
- مشفق نامے ( خطوط مشفق خواجہ )۲۰۰٦ء
- مشفق من خواجہ من ۲۰۰٦ء
- نذر شمس ۲۰۰۸ء
- اردو میں اربعینات ۲۰۰٩ء
- نادر رسائل میلا دالنبی
- مولانا محمد بخش مسلم بی اے
- مجالس جميل
- فیض جميل
- روداد حوزه نقشبندیه (۲۰۰۳ء)
- هفت مجالس علمیه